Saturday, May 11, 2024

لاہور، حلقہ پی پی 168 میں تحریک لبیک کے کارکنوں نے فواد چودھری کی گاڑی پر دھاوا بول دیا

لاہور، حلقہ پی پی 168 میں تحریک لبیک کے کارکنوں نے فواد چودھری کی گاڑی پر دھاوا بول دیا
July 17, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - لاہور کے حلقہ پی پی 168 میں تحریک لبیک کے کارکنوں نے پی ٹی آئی رہنماء فواد چودھری کی گاڑی پر دھاوا بول دیا۔

تحریک لبیک کے کارکنوں کے دھاوا بولنے پر فواد چودھری واپس جانے پرمجبور ہوگئے۔

اس حوالے سے نے پی ٹی آئی رہنماء فواد چودھری نے کہا کہ ہم نے ہرجگہ صبر کا مظاہرہ کیا، یہ جاہل لوگوں کا ٹولہ ہے، میری گاڑی پر حملہ کرنے والوں کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ مزید کہا کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کی گرفتاریاں نہیں ہونی چاہیئں۔