Friday, May 3, 2024

لاہور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی کے 2 حلقوں میں ضمنی الیکشن روک دیا

لاہور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی کے 2 حلقوں میں ضمنی الیکشن روک دیا
May 24, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - لاہور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی کے دو حلقوں میں ضمنی الیکشن روک دیا۔

عدالت نے فیصل آباد کے حلقے این اے 108 اور ننکانہ صاحب کے حلقے 118 میں ہونے والے انتخابات کو روک دیا۔ جسٹس شاہد کریم نے تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب اور اعجاز شاہ کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔

درخواستوں میں پنجاب میں قومی اسمبلی کے دو حلقوں میں ضمنی انتخابات کے شیڈول کو چیلنج کیا گیا۔ اسمبلی کی معیاد 120 دن سے کم ہو تو ضمنی انتخابات نہیں ہوسکتے۔