Thursday, April 25, 2024

لاہور ہائیکورٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لئے درخواست دائر

لاہور ہائیکورٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لئے درخواست دائر
April 8, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - لاہور ہائیکورٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لئے درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست حمزہ شہباز کی جانب سے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے دائر کی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کا عہدہ یکم اپریل سے خالی ہے۔ قائد ایوان کے انتخاب کو بلاجواز لٹکایا جا رہا ہے۔ آئین کے آرٹیکل 130 کے تحت ایوان کو خالی نہیں چھوڑا جا سکتا لہذا عدالت سیشن کال کرکے انتخابات کرانے کا حکم دے۔

درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عوامی مفاد میں درخواست کو آج ہی سماعت کیلئے مقرر کرے اور پنجاب اسمبلی کے گرد لگی رکاوٹیں کو فوری ہٹانے کے احکامات صادر کیے جائیں۔