لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے، اسے تسلیم کرتے ہیں، عطا تارڑ

لاہور (92 نیوز) - لیگی رہنماء عطا تارڑ کا کہنا ہے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے، اسے تسلیم کرتے ہیں۔
جمعرات کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالت نے حمزہ شہباز کا انتخاب کالعدم قرار دیا اور نہ عہدے سے ہٹایا، پی ٹی آئی کو شاید انگلش میں لکھا عدالتی فیصلہ سمجھ نہیں آیا، بطور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے فیصلوں کو تحفظ دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 25 ارکان کو نکال بھی دیں تو ہمیں 9 ووٹوں کی برتری ہے، کل الیکشن عمل کو سبوتاژ کیا گیا تو توہین عدالت ہوگی۔ تحریک انصاف کے ارکان کی تعداد 168 ہے۔