Monday, May 6, 2024

لاہور ہائی کورٹ کا 28 اپریل تک گورنر پنجاب کو حمزہ شہباز سے حلف لینے کا حکم

لاہور ہائی کورٹ کا 28 اپریل تک گورنر پنجاب کو حمزہ شہباز سے حلف لینے کا حکم
April 27, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - لاہور ہائی کورٹ نے 28 اپریل تک گورنر پنجاب کو حمزہ شہباز سے حلف لینے کا حکم دے دیا۔

نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ نے 28 اپریل رات 12 بجے سے حمزہ شہباز سے حلف لینے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔ عدالت کا کہنا تھا کہ آئین پاکستان کے تحت صدر پاکستان اور گورنر پنجاب اپنے حلف کی پاسداری کے پابند ہیں۔ کل رات 12 بجے تک ہر صورت حمزہ شہباز کی تقریب حلف برداری یقنی بنائی جائے۔

عدالت کا مزید کہنا تھا صوبہ پنجاب گزشتہ 25 دنوں سے بغیر وزیر اعلی کے چل رہا ہے۔ نومنتخب وزیراعلی پنجاب سے حلف لینے کے معاملے پر مختلف حیلے بہانوں سے تاخیر کی جا رہی ہے جو آئین کی خلاف ورزی ہے۔ جب سے سابق وزیر اعلی عثمان بزدار کا استعفی منظور ہوا اس دن سے صوبہ غیر فعال ہے۔ گورنر پنجاب اپنے حلف کی پاسداری کرتے ہوئے حمزہ شہباز سے حلف لیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما عطاء تارڑ کا کہنا تھا گورنر کی جانب سے حلف نہ لینا آئین سے روگرانی ہے۔ اب عدلیہ نے وقت کا تعین بھی کر دیا ہے۔ عدالت نے فیصلہ فوری طور پر صدر اور گورنر کو بھجوانے کی ہدایت کی ہے۔