لاہور (92 نیوز) - لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کی رہائی کا حکم دے دیا۔
عدالت نے نیب گرفتاری غیرقانونی قرار دیدی، انٹرا کورٹ اپیل خارج ہونے کے بعد پرویز الہٰی کی حراست غیرقانونی تھی۔
لاہور ہائیکورٹ نے تحریری حکم جاری کردیا، کہا پرویز الہٰی کو نیب یا کوئی اور اتھارٹی گرفتار نہیں کرے گی، انہیں نظربند بھی نہیں کیا جائے گا۔
نیب حراست کیس میں پرویز الہٰی کی درخواست پر سماعت اکیس ستمبر تک ملتوی کردیا گیا۔