لاہور (92 نیوز) - لاہور جنرل اسپتال میں زیر علاج گھریلو تشدد کا شکار رضوانہ کی حالت بہتر ہونے لگی، میڈیکل بورڈ کے مطابق رضوانہ کو آکسیجن فری کر دیا گیا ہے، رضوانہ اب بات بھی کرتی ہے اور کھانا بھی خود سے مانگتی ہے، جلد سرجری کے مرحلے کا آغاز کر دیا جائے گا۔
گزشتہ 14 روز سے لاہور جنرل اسپتال میں زیر علاج گھریلو تشدد کا شکار رضوانہ کی حالت بہتر ہونے لگی، میڈیکل بورڈ کے مطابق رضوانہ اب آکسیجن اسپورٹ کے بغیر سانس لے رہی ہے۔
سربراہ میڈیکل بورڈ پروفیسر جودت سلیم کے مطابق رضوانہ کے بلڈ میں انفیکشن کم ہوگئی ہے جبکہ ٹیسٹوں کی تمام رپورٹس بھی بہتر آرہی ہیں، رضوانہ کے پلیٹ لیٹس کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔
میڈیکل بورڈ کے مطابق رضوانہ اب بات بھی کرتی ہے اور کھانا بھی خود سے مانگتی ہے۔ میڈیکل بورڈ جلد رضوانہ کی سرجری کے مرحلے کا آغاز کرے گا، رضوانہ کی سرجری بازوں سے کی جائے گی۔