Thursday, March 28, 2024

لاہور چڑیا گھر میں بچوں کی موج مستیاں، عید کا مزہ دوبالا

لاہور چڑیا گھر میں بچوں کی موج مستیاں، عید کا مزہ دوبالا
May 3, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - عید کے پہلے روز موج مستی کے بڑے پروگرام، تفریح گاہوں پر رش لاہور چڑیا گھر میں بچوں کی موج مستیوں نے عید کا مزہ دوبالا کردیا۔

لاہور میں شہریوں کی بڑی تعداد نے پارکوں کا رخ کیا، فیملیز کی بڑی تعداد چڑیا گھر بھی پہنچی، کسی نے اونٹ کی سواری کی تو کوئی الیکٹرانک ہاتھی سے لطف اندوز ہوا، بچوں نے من پسند جانوروں سے خوب اٹکھیلیاں کیں۔

بچوں کا کہنا تھا کہ عید کی نماز کے بعد ہم اپنے پسندیدہ جانوروں کو دیکھنے چڑیا گھر آئے ہیں، بچوں کا کہنا ہے کہ عید کے پہلے روز عیدی جمع کی اور سیر کرنے چڑیا گھر آگئے ہیں یہاں بہت مزہ آرہا ہے۔

چڑیا گھر کی سیر کے دوران پرندوں اورجانوروں کے ساتھ تصاویر بنانے کے ساتھ ساتھ مزے مزے کے چٹ پٹے کھابوں پر خوب ہاتھ صاف کیے گئے۔