Wednesday, May 8, 2024

لاہور : تین روزہ برائیڈل ویک اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ ختم ہو گیا

لاہور : تین روزہ برائیڈل ویک اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ ختم ہو گیا
October 1, 2016
لاہور (92نیوز) آخری روز چھ معروف ڈریس ڈیزائنرز کے ملبوسات زیب تن کئے ماڈلز نے ریمپ پر جلوے دکھا کر شو کو چار چاند لگا دیے۔ تفصیلات کے مطابق فیشن شو کے آخری روز کی ابتدا ہی شاندار انداز میں ہوئی۔ عروسی ملبوسات‘ اس پر سلمے ستارے کا کام‘ رنگ برنگے غرارے‘ ساڑھی‘ لہنگے‘ ہر پہناوے کی کیا خوب اٹھان تھی۔ بندے‘ جھومر‘ ماتھے کا ٹیکہ اور نتھ پہلے ماڈلز نے مشرقی انداز اپنا رکھا تھا۔ شیروانی اور سر پر پگڑی باندھے مرد ماڈلز کسی شہزادے سے کم دکھائی نہیں دے رہے تھے۔ خوبصورت ماڈلز کے بعد جب معروف اداکارہ مائرہ خان کی ا نٹری ہوئی تو دیکھنے والے دیکھتے رہ گئے اور دل کھول کر داد دی۔ تین روزہ سالانہ فیشن ویک میں ملک کے بیس نامور ڈریس ڈیزائنرکی کلیکشن پیش کی گئیں۔