Friday, March 29, 2024

لاہور : سوٹ کیس سے ملنے والی نوجوان لڑکی کی لاش کی شناخت ہو گئی

لاہور : سوٹ کیس سے ملنے والی نوجوان لڑکی کی لاش کی شناخت ہو گئی
October 5, 2016
لاہور (92نیوز) لاہور میں سڑک کنارے سوٹ کیس سے برآمد ہونے والی لاش کی شناخت ہو گئی۔ سمیرا شادی شدہ اور جوہر ٹاو¿ن کی رہائشی تھی۔ اغوا کا مقدمہ بھی تھانہ ستوکتلہ میں درج ہے۔ پولیس نے شبہ میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق چوبرجی کے علاقے میں ویران جگہ پر پڑے سوٹ کیس کو دیکھ کر شہری نوید نے پولیس کواطلاع کر دی۔ پولیس نے سوٹ کیس کھولا تو اس میں لاش تھی۔ قتل کی تحقیقات کرنیوالے ہومی سائیڈ یونٹ کے پاس گاڑیاں نہ ہونے کے باعث لاش کئی گھنٹے جائے وقوعہ پر پڑی رہی اور سب انسپکٹر لاش کے پاس کھڑا رہااورپھرچار گھنٹے بعد فون کرکے ایدھی ایمبولینس کو بلوایا۔ چار گھنٹے گزرنے کے بعد لاش مردہ خانے منتقل کی گئی تواسٹاف نے لاش لینے سے انکار کر دیا۔ نائنٹی ٹو نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد لاش مردہ خانے والوں نے وصول کر لی۔ پولیس کے مطابق لاش جوہر ٹاون کی رہائشی سمیرا کی ہے جو شادی شدہ تھی اور اس کے اغوا کا مقدمہ بھی تھانہ ستوکتلہ میں درج تھا۔ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ سمیرا کے قتل میں دو سے تین افراد ملوث ہو سکتے ہیں۔ لاہور میں میں لڑکی کی لاش کوبیگ میں بند کرکے پھینکنے کایہ دوسراواقعہ ہے۔ اس سے قبل سیالکوٹ کی رہائشی ماڈل عبیرہ کو زہر دے کر قتل کیا گیا اور اس کی لاش سوٹ کیس میں بند کرکے شیراکوٹ کے علاقے میں بس اڈے پر چھوڑدی گئی تھی۔