Friday, April 26, 2024

لاہور، بادامی باغ میں سوئمنگ پول میں نہانے آئے 3 بچے جاں بحق

لاہور، بادامی باغ میں سوئمنگ پول میں نہانے آئے 3 بچے جاں بحق
June 26, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - لاہور کے علاقہ بادامی باغ میں سوئمنگ پول میں نہانے آئے 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

سوئمنگ پول میں نہانے کے لیے آئے تین بچے ابدی نیند سو گئے، لاہور کے علاقہ بادامی باغ میں سوئمنگ پول کی دیوار گرنے سے 12 سالہ ثقلین موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ تین بچے زخمی ہو گئے جنہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اسپتال پہنچ کر مزید دو بچے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ،ایک زخمی زیر علاج ہے، پولیس کے مطابق اظہر اور دلاور نے اسپتال پہنچ کر دم توڑا جبکہ ثقلین موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق سوئمنگ پول کی دیوار نئی تعمیر کی گئی تھی جس پر سبز رنگ کی ترپال ڈال رکھی تھی، ممکنہ طور پر ترپال پر ہوا کا دباؤ پڑنے سے دیوار گر گئی جس سے ننھے پھول ہمیشہ کے لیے مرجھا گئے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش جاری ہے قصوروار ٹھہرنے پر پول مالکان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی۔