لاہور اور گردونواح میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹے تک پہنچ گیا

لاہور (92 نیوز) - لاہور اور گردونواح میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹے تک پہنچ گیا۔ گھنٹوں بجلی کی بندس سے شہری کا چین سکون برباد ہو گیا۔
رات اور دن میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو ذہنی دباؤ کا شکار کر دیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اب تو یہ بھی شمار میں نہیں رہتا کہ بجلی کب آئی۔
لیکسوریج میں سسٹم پر لوڈ بڑھنے سے ٹرانسفارمرز جلنے کے واقعات بھی بڑھ گئے۔ لیکسو افسران نے شکایات کے ازالے کی بجائے شہریوں کے فون اٹھانا ہی بند کر دیئے۔