Sunday, May 12, 2024

لاہور اور فیصل آباد کے پولنگ اسٹیشنز پر سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں جھگڑے

لاہور اور فیصل آباد کے پولنگ اسٹیشنز پر سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں جھگڑے
July 17, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی الیکشن کے دوران لاہور اور فیصل آباد کے پولنگ اسٹیشنز پر سیاسی جماعتوں کے کارکنوں جھگڑ پڑے۔

لاہور کے حلقہ پی پی 158 دھرمپورہ میں دو سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں جھگڑا ہوگیا۔ پولنگ اسٹیشن 60 میں ووٹرز کو اندر جانے سے روکنے پر لڑائی ہوگئی جس کے نتیجے میں ایک کارکن زخمی ہوگیا، پولیس نے صورتحال پر قابو پا لیا۔ حلقہ پی پی 168 کے پولنگ اسٹیشن 59 اعوان مارکیٹ میں بھی کارکن جھگڑ پڑے، پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی۔

دوسری جانب فیصل آباد میں پی پی 97 پولنگ اسٹیشن 72 پر جھگڑا ہوگیا جس کے دوران بزرگ ووٹر کا بیلٹ پیپر پھٹ گیا، عملے نے نیا بیلٹ پیپر جاری کیا۔

پی پی 125 جھنگ کے پولنگ سٹیشن 11 پر سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے ایک دوسرے پر ڈنڈوں کے وار کردئیے، پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی جبکہ رینجرز بھی طلب کی گئی جنہوں نے صورتحال پر قابو پا لیا۔ مظفرگڑھ پی پی 272 کے پولنگ اسٹیشن رمضان آباد میں مبینہ طور پر جعلی ووٹ کاسٹ کرنے پر جھگڑا ہوگیا، پولیس نے ملوث افراد کو حراست میں لے لیا، پی پی 288 ڈیرہ غازیخان میں ووٹرز آپس میں گتھم گتھا ہو گئے۔