Friday, April 26, 2024

لاہور انارکلی میں بم دھماکا کرنے والا دہشت گرد گرفتار

لاہور انارکلی میں بم دھماکا کرنے والا دہشت گرد گرفتار
April 7, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - لاہور انارکلی میں بم دھماکا کرنے والا دہشت گرد گرفتار ہو گیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا۔

دہشت گرد ٹرک اڈہ میں ملازمت کرتا تھا۔ بیس جنوری کو دھماکا کرنے کے بعد ملزم ٹرک اڈے کے پاس روپوش ہو گیا تھا۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق دہشت گرد کا تعلق بی ایل اے سے ہے۔ دہشت گرد کو دھماکا خیز مواد بھی ٹرک میں بلوچستان سے سپلائی کیا گیا۔

انارکلی دھماکے میں 3 افراد جاں بحِق 29 زخمی ہوئے تھے۔