لاہور (92 نیوز) - لاہور میں موٹرسائیکل سواروں کی شامت آگئی، اٹھارہ دنوں میں ہیلمنٹ نہ ہونے پر دو لاکھ اٹھانوے ہزار شہریوں کے چالان کیے گئے۔
گزشتہ روز بھی 17 ہزار 911 موٹرسائیکل سواروں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ چھہتر ہزار سات سو پینسٹھ موٹرسائیکلیں بند کردی گئیں۔ ایک لاکھ اکیس ہزار سات سو چوہتر موٹر سائیکلوں کے کاغذات ضبط کرلیے گئے۔