Thursday, May 2, 2024

لاہور ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام رنگ روڈ پر پہلی کمشنر لاہور سائیکلنگ ریس کا انعقاد

لاہور ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام رنگ روڈ پر پہلی کمشنر لاہور سائیکلنگ ریس کا انعقاد
April 2, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - لاہور ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام رنگ روڈ پر پہلی کمشنر لاہور سائیکلنگ ریس کا انعقاد ہوا۔ ریس میں اکیاسی خواتین سمیت ڈھائی سو سے زائد سائیکلسٹس نے نو مختلف کیٹگریز میں حصہ لیا۔

رنگ روڈ پر منعقد ہونیوالی اس ریس کا افتتاح کمشنر لاہور کیپٹن( ر)محمد عثمان اور ڈی سی لاہور عمر شیخ چھٹہ نے کیا۔ اس موقع پر کمشز لاہور کیپٹن (ر)محمد عثمان کا کہنا تھا آج سائیکلنگ کمیونٹی کے لیے بڑا دن ہے، سائیکلنگ ایک پرصحت سرگرمی ہے ہمیں اپنے طرز زندگی میں سائیکلنگ کو شامل کرنا چاہیے۔

شرکاء نے ریس کو خوش آئندہ قرار دیا اور ضلعی انتظامیہ کی اسکاوش کو سراہا۔ اس موقع پر پولیس اور ریسکیو اہلکار بھی خدمات سرانجام دیتے رہے۔