Saturday, July 27, 2024

لاہور ٹیسٹ میں تھوڑا تیز کھیلتے تو میچ کا نتیجہ مخلتف ہو سکتا تھا، مشتاق احمد

لاہور ٹیسٹ میں تھوڑا تیز کھیلتے تو میچ کا نتیجہ مخلتف ہو سکتا تھا، مشتاق احمد
March 25, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد کہتے ہیں کہ لاہور ٹیسٹ میں تھوڑا تیز کھیلتے تو میچ کا نتیجہ مخلتف ہو سکتا تھا۔

جمعہ کے روز نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو میں اُنہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں پاکستان اچھا کھیلا، کراچی ٹیسٹ جس طرح ڈرا ہوا، وہ پاکستان کی فتح ہے۔

مشتاق احمد بولے کہ آسٹریلیا نمبر ون اور پروفیشنل ٹیم ہے، انہیں ٹیسٹ جیتنے کا طریقہ آتا ہے۔ پاک آسٹریلیا ون ڈے اور ٹی 20 سیریز میں اچھے میچز ہونگے، وائٹ بال ٹیم آسٹریلیا کو ٹف ٹائم دے گی۔