لاہور (92 نیوز) - لاہور ٹریفک پولیس نے غلط پارک کردہ گاڑیوں کو کلپ لگا کر وہیں بند کرنا شروع کر دیا۔ جرمانے کی ادائیگی کے بعد ہی اَن کلپ کیا جائے گا۔
سی ٹی او لاہور نے جیل روڈ پر رانگ پارک گاڑیوں کو کلپنگ لگا کر کریک ڈاؤن کا آغاز کیا۔ سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کہتے ہیں ٹریفک جام کی بڑی وجہ غلط پارکنگ ہے، آج سے کلپ لگا کر گاڑی بند کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ، انہیں جرمانے کی ادائیگی کے بعد ان کلپ کیا جائے گا۔
سی ٹی او لاہور کا مزید کہنا تھا لاہور میں رانگ پارکنگ ختم کرنے کیلئے لفٹرز کی تعداد ناکافی تھی۔ شہریوں کو ٹریفک قانون کے بارے میں آگاہی دے رہے ہیں۔