Sunday, September 8, 2024

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں شدید دھند، موٹرویز کے مختلف سیکشنز بند

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں شدید دھند، موٹرویز کے مختلف سیکشنز بند
January 25, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پنجاب اور خیبرپختونخوا میں دھند نے ہر شے دھندلا دی۔ موٹرویز کے مختلف سیکشنز بند کردی گئی۔

لاہور شہر میں دھند کے ڈیرے ہیں، حد نگاہ کم ہوگئی، شدید دھند کے باعث حد نگاہ 50 میٹر رہ گئی۔ موٹروے ایم ٹو ٹھوکر نیاز بیگ سے پنڈی بھٹیاں اور کوٹ مومن تک بند کردی گئی۔ ایم تھری لاہور سے درخانہ اور فیض پور سے سمندری تک، اور موٹروے ایم 11 دھند کے باعث لاہور سے سیالکوٹ تک بند ہے۔ قومی شاہراہ پر بھی حدنگاہ کم ہونے پر شہریوں کو سفر میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

قصور شہر و مضافاتی علاقوں میں شدید دھند کا راج ہے، دھند سے ضلع بھر میں ٹریفک کی روانی متاثر ہے، جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ لاہور روڈ، کھیم کرن روڈ، رائے ونڈ روڈ پر شدید دھند ہے، گنڈا سنگھ والا، چونیاں روڈ، دیپالپور روڈ اور کوٹ رادھاکیشن روڈ پر بھی دھند چھائی ہے۔

علی پورچٹھہ شہر اور مضافات شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں، حدنگاہ انتہائی کم رہ گئی، علی پورچٹھہ، گوچرانوالہ، وزیرآباد، حافظ آباد روڈ دھند کی لپیٹ میں ہیں جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے، شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ دھند کے باعث سردی میں اضافہ ہو گیا۔

پنڈی بھٹیاں اور گردونواح دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہوگئی۔ دھند کی وجہ سے تمام موٹروے بند پڑی ہیں، طلباء وطالبات کو شدید سردی اور دھند کے سبب سکول جانے میں مشکلات پیش آئیں۔

رینالہ خورد میں دھند نے ہر شے کو دھندلا دیا، حد نگاہ انتہائی رہ گئی، پل جوڑیاں، نیشنل ہائی وے، اختر آباد، شیر گڑھ، ستگھرہ، چوچک، پیر دی ہٹی روڈ پر دھند کا راج ہے۔ دھند کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

موٹروے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے پرہیز کرنے اور فوگ لائٹ کا استعمال کرنے کی ہدایات جاری کردیں ہیں۔