Sunday, September 8, 2024

لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں پھر دھند چھا گئی

لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں پھر دھند چھا گئی
January 19, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں پھر دھند چھا گئی۔ شاہراہوں پر ہر شے دھندلا گئی۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے سردی کی شدت بڑھ گئی۔ اس سے پہلے صبح تک چھائی رہنے والی دھند نے حدنگاہ کم کیے رکھی۔ دھند کی وجہ سے موٹروے کے کئی سیکشن بند رہے۔

حدنگاہ کم ہونے سے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر سات پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں۔ دھند کی وجہ سے لاہور ریلوے اسٹیشن پر متعدد ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں۔

رینالہ خورد کے قریب  قومی شاہراہ پر بس اُلٹ گئی۔ حادثے میں 4 مَرد اور 2 خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔ الہ آباد، کنگن پور اور گردونواح میں صبح تک دھند چھائی رہی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے اورہلکی بارش کا امکان ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شد ید دھند کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔