Sunday, September 8, 2024

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں دھند، موٹروے بند، ٹرینیں اور پروازیں متاثر

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں دھند، موٹروے بند، ٹرینیں اور پروازیں متاثر
January 24, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند کا راج رہا، دھند کی وجہ سے موٹر وے بیشتر مقامات سے بند رہی جبکہ ٹرین اور فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔

دھند کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے موٹر وے بھی بیشتر مقامات سے بند رہی جبکہ ٹرین اور فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔

بارشوں کا سلسلہ تھما تو ایک بار پھر سے دھند کی واپسی ہو گئی، درالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں کو صبح کے اوقات میں دھند نے لپیٹ میں لیے رکھا۔

دھند کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر رہی جبکہ موٹروے بھی بیشتر مقامات سے بند رہی۔ دھند کی وجہ سے ائیر پورٹ پر فلائٹ آپریشن اور ٹرینوں کا شیڈول بھی متاثر ہے۔

کراچی سے لاہورآنیوالی تیزگام ایکسپریس 4 گھنٹے اور شاہ حسین ایکسپریس 3 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔ کراچی ایکسپریس اور پاک بزنس ایکسپریس بھی 3، 3 گھنٹوں کی تاخیر سے لاہور ریلوے اسٹیشن پر پہنچیں گئیں۔ علامہ اقبال ایکسپریس، فرید ایکسپریس ، گرین لائن ایکسپریس 2، 2 گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں۔

عوام ایکسپریس ایک گھنٹہ 40 منٹ، قراقرم ایکسپریس ایک گھنٹہ 40 منٹ جبکہ خیبرمیل ایکسپریس ایک گھنٹہ کی تاخیر سے لاہور پہنچے گی جبکہ کوئٹہ سے لاھور آنے والی جعفر ایکسپریس 2 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

اسی طرح علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر خراب موسم اور دھند کی وجہ سے 5 پروازیں منسوخ کر دیں جبکہ 2 تا خیر کا شکار ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج موسم سرد اور جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔