Friday, April 26, 2024

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں 8 سے 10 محرم تک موبائل سروسز بند رہیں گی

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں 8 سے 10 محرم تک موبائل سروسز بند رہیں گی
August 6, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں 8 سے 10 محرم رات بارہ بجے تک موبائل سروسز بند رہیں گی۔

اٹک، ڈی جی خان، راجن پور، مظفرگڑھ، لیہ، بہاولپور، بہاولنگر میں موبائل سروسز بند ہونگی۔ رحیم یار خان، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤ الدین میں بھی موبائل سروسز بند ہونگی۔

لاہور، نارووال، شیخوپورہ، سیالکوٹ، ننکانہ صاحب، قصور، ملتان، لودھراں اور خانیوال میں بھی موبائل فون نہیں چلیں گے۔ وہاڑی، جہلم، چکوال، ساہیوال، اوکاڑہ، پاکپپتن، سرگودھا، خوشاب، میانوالی اور بھکر میں بھی موبائل فون سروس معطل رہے گی۔