لاہور (92 نیوز) - پنجاب میں موسم سرما کی پہلی بارش،، لاہور میں رات گئے اور علی الصبح مختلف علاقوں میں بارش سے سردی بڑھ گئی۔
پنجاب کے مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے، ٹھنڈی ہوا چلنے سے موسم مزید سرد اور خوشگوار ہو گیا، لاہور میں بارش سے موسم سرد ہوگیا، اسموگ میں بھی کمی آ گئی۔
ملتان، فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا، سیالکوٹ، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، گجرات ، کامونکی، جلال پوربھٹیاں، پنڈی بھٹیاں، علی پورچٹھہ، میں بھی بارش ہوئی، پھول نگر، اوکاڑہ، دیپالپور، پتوکی، چونیاں، الہ آباد، چیچہ وطنی، حافظ آباد، سانگلاہل، میں بھی برسات نے موسم کو سہانہ کر دیا۔
راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی بارش سے سڑکیں بھیگ گئیں، کوٹلی سمیت آزادکشمیر میں بھی بارش ہوئی، پشاور، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ میں بوندا باندی ہوئی، مطلع ابرآلود ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے مزید بارش کا امکان ہے۔