لاہور (92 نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں گزشتہ چوبیس گھنٹے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
لاہور میں سب سے زیادہ گلبرگ میں 25.5 ملی میٹر، لکشمی چوک میں 24 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ ملک کے دیگر حصوں میں بادل برسنے کا سلسلہ جاری ہے۔
شانگلہ میں لینڈ سلائیڈنگ جبکہ منگچر میں پھسلن سے حادثہ پیش آیا، آٹھ افراد نے جان کی بازی ہاری۔ پہاڑی علاقوں میں برف باری سے کئی رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں۔
مری میں بھی برفباری کا سلسلہ جاری ہے، سانحہ مری کے بعد سیاحوں کی تعداد معمول سے کم ہوگئی۔