Saturday, May 4, 2024

لاہور سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں دھند کا راج، موٹرویز کے کئی سیکشن بند

لاہور سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں دھند کا راج، موٹرویز کے کئی سیکشن بند
January 13, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں دھند کا راج ہے۔ حد نگاہ انتہائی کم ہونے پر موٹرویز کے کئی سیکشن بند کر دیئے گئے۔

ٹھوکر نیاز بیگ سے کوٹ مومن تک ایم ٹو، فیض پور سے سمندری تک ایم تھری، رحیم یارخان سے شیر شاہ تک ایم فائیو اور سمبڑیال سے محمود بوٹی تک ایم الیون بند ہے۔ قومی شاہراہ پر بھی حد نگاہ کم ہونے کے باعث ٹریفک سست روی کا شکار ہے۔ لاہور ایئرپورٹ پر بھی فضائی آپریشن بری طرح متاثر ہے۔

حکام کے مطابق موٹر وے کو عوام کی حفاظت کے پیش نظر بند کیا گیا ہے۔ شہریوں کو گاڑیوں میں فوگ لائٹس کے استعمال، غیرضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔