Thursday, May 9, 2024

لاہور، شیخوپورہ اور ملحقہ شہروں میں 4.3 شدت کا زلزلہ

لاہور، شیخوپورہ اور ملحقہ شہروں میں 4.3 شدت کا زلزلہ
January 4, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) – لاہور، شیخوپورہ، شاہ کوٹ اور ملحقہ شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے سے ہر سُو خوف وہراس پھیل گیا، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلہ کی شدت چار اعشایہ تین ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز شیخوپورہ سے بیس کلو میٹر دور تھا۔