Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لاہور سمیت پنجاب بھر میں 18 جنوری سے بارشوں کا امکان

لاہور سمیت پنجاب بھر میں 18 جنوری سے بارشوں کا امکان
January 15, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لاہور سمیت پنجاب بھر میں 18 جنوری سے بارشوں کا امکان ہے۔ بارشیں برسانے والا 2 روزہ سسٹم منگل کو پنجاب پہنچے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہلکی سے درمیانی بارشوں کا سلسلہ ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں منگل کے روز داخل ہو گا جو کہ جمعرات تک بالائی علاقوں میں موجود رہے گا۔

 

بارش/ برفباری کی پیشگوئی:

منگل اور بدھ کے دوران کوئٹہ، زیارت، پشین، ژوب، قلعہ عبداللہ، کوہلو اور بارکھان میں بارش/ برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

منگل سے جمعرات کی صبح تک کشمیر، گلگت بلتستان،اسلام آباد، چترال، دیر، کالام، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، باجوڑ، کرم ،وزیرستان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور اور قصور میں ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

منگل رات سے جمعرات کے دوران مری، گلیات، نتھیا گلی، کاغان، ناران، چترال، دیر، سوات، کوہستان، استور، ہنزہ، گلگت، وادی نیلم، باغ اور ہویلی کے اضلاع میں ہلکی سے درمیانی برفباری کا امکان ہے۔

 

ممکنہ اثرات:

گندم کی فصلوں کے لیے بارش فائدہ مند ثابت ہو گی۔

منگل اور بدھ کو دیر، مالاکنڈ، ہزارہ، سوات، کوہستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

حالیہ شدید دھند میں کمی کا امکان ہے۔

 

محکمہ موسمیات نے شمالی علاقوں میں برف باری کی بھی پیش گوئی  کردی، پی ڈی ایم نے الرٹ جاری کردیا، بارش کے بعد پنجاب کے مختلف  علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آسکتے ہیں