Wednesday, April 24, 2024

لاہور سمیت ملک بھر میں کئی دواؤں کی قلت ہو گئی

لاہور سمیت ملک بھر میں کئی دواؤں کی قلت ہو گئی
August 23, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - لاہور سمیت ملک بھر میں کئی دواؤں کی قلت ہو گئی۔ بخار، ٹی بی، مرگی، کینسر، بلڈ پریشر اور شوگر کی بنیادی دوائیں مارکیٹ میں نایاب ہیں۔

وفاقی کابینہ کی جانب سے 35 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد ہونے پر پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچرز ایسوسی ایشن نے مزید 150 ادویات کی قلت کاعندیہ دے دیا۔ فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز کے مطابق وفاقی حکومت کے ادویات کی قیمت میں اضافہ مسترد کرنے سے پیداواری صلاحیت متاثر ہوئی ہے۔ بخار ، ٹی بی ، مرگی ، کینسر ، بلڈ پریشر اور شوگر کی بنیادی ادویات کی مارکیٹ میں قلت پیدا ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ ادویہ ساز کمپنیوں نے خام مال کی خریداری نہ ہونے پر بیشتر ادویات کی تیاری بند کر دی ہے۔ بخار اور درد کی بنیادی دوا تیار کرنے والی کمپنی کا پلانٹ بھی خام مال کی عدم دستیابی کے باعث بند ہونے کا خدشہ ہے۔

پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں مہنگائی، ڈالر، پیٹرول اور لیبر کاسٹ کے تناسب سے اضافہ نہ کیا تو فیکٹریاں بند کر دیں گے۔ فیکٹریوں کی بندش سے ادویات کی قلت کا سارا پریشر غریب عوام پر آئے گا۔