Thursday, April 18, 2024

لاہور سمیت پنجاب بھر میں پبلک ٹرانسپورٹر کی پہیہ جام ہڑتال کا دوسرا روز

لاہور سمیت پنجاب بھر میں پبلک ٹرانسپورٹر کی پہیہ جام ہڑتال کا دوسرا روز
August 3, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - لاہور سمیت پنجاب بھر میں پبلک ٹرانسپورٹر کی پہیہ جام ہڑتال کا دوسرا روز ہے۔ گاڑیوں کی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔

ٹرانسپوٹرز مسلسل سراپا احتجاج  ہیں۔ کہتے ہیں پہلے ڈیزل اور  ٹال ٹیکسوں سے ستائے تھے  اب  فائلر کے لیے ٹیکس ڈیڑھ سو بڑھا کر چار ہزار فی سیٹ اور نان فائلر کے لیے تین سو سے  بڑھا کر آٹھ ہزار کر دیا گیا  جو کسی صورت قبول نہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے تین دن سے اڈوں پر آتے ہیں اور خوار ہوکر واپس چلے جاتے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔

ٹرانسپورٹرز کی جانب سے آج لاہور کے داخلی اور خارجہ راستے  بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ دوسرے بڑے شہروں کے داخلی و خارجی راستوں کو بند کیا جائے گا۔ فیصلہ وفاقی حکومت کی جانب سے مذاکرات بارے رابطہ نہ کرنے پر کیا گیا۔