Friday, March 29, 2024

لاہور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی ریل کاروں کے کرایوں میں اضافہ

لاہور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی ریل کاروں کے کرایوں میں اضافہ
October 6, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - ریلوے حکام بھی مہنگائی میں پیش پیش ہو گئی۔ لاہور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی ریل کاروں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا۔

ریلوے ذرائع کے مطابق اکانومی کلاس کا کرایہ600 روپے سے بڑھا کر 800 روپے کر دیا گیا۔ اے سی سٹینڈر کلاس کا کرایہ 1000 روپے سے بڑھا کر1350روپے مقرر کیا گیا ہے۔ اے سی بزنس کلاس کا کرایہ 1100 سے بڑھا کر 1600 روپے کر دیا گیا۔ اے سی پارلر کلاس  کا کرایہ1300 روپے سے بڑھا کر 1700 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ نئے کرایوں پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا۔