Thursday, April 25, 2024

لاہور قلندرز پی اسی ایل سیون کی پہلی بار چیمپئن بن گئی

لاہور قلندرز پی اسی ایل سیون کی پہلی بار چیمپئن بن گئی
February 27, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) ہوم گراؤنڈ اور ہوم کراؤڈ پر لاہور قلندرز پی ایس ایل کی پہلی بار چیمپئن بن گئی ۔ پی اسی ایل سیون میں لاہور نے ملتان سلطانز کو فائنل میں 42 رنز سے ہرا دیا ۔

181 رنز کے تعاقب میں  ملتان سلطانز  کی ٹیم 138 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ صدر پاکستان عارف علوی ،گورنر پنجاب  چودھری محمد سرور سمیت چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے بھی فائنل میچ دیکھا۔

لاہور قلندرز نے ،5 وکٹوں پر 180 رنز بنا ئے۔ محمد  حفیظ  نے شاندار اننگز کھیل۔ محمد حفیظ نے 46  گیندوں پر نو چوکے اور ایک چھکے کی مدد  سے 69 رنز بنائے۔ ہیر ی بروک کی  22 گیندوں پر  دو چوکے اور تین چھکوں کی مدد سے 41 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ ڈیوڈ ویزے کے  8 گیندوں پر   تین چھکوں  اور ایک چوکا  لگا کر 28 رنز کی شاندا ر  بلے بازی ۔

جواب میں ملتان سلطانز کی ٹیم ہدف کو حاصل کرنے میں ناکام رہی ۔ ملتان کے پانچ کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکے۔ ملتان کی طرف سے خوش دل شاہ 32 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

قلندرز کے محمد حفیظ مین آف دی میچ قرار پائے،، شاندار انہتر رنز بنائے،، دو کھلاڑی بھی ٹھکانے لگائے۔