Friday, April 26, 2024

لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہرا کر پلے آف کے لیے سیٹ پکی کر لی

لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہرا کر پلے آف کے لیے سیٹ پکی کر لی
February 19, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پاکستان سپر لیگ سیون میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست 66 رنز سے دے دی۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیون میں قلندرز کا پھر دھمال، لاہور قلندرز نےاسلام آباد یونائیٹد کو،66 رنز سے شکست دے دی، لاہور قلندرز کی ٹیم نے پلے آف کے لیے سیٹ پکی کر لی۔ 198 رنز کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم ،،نو وکٹوں پر 131رنز بنا سکی۔

لاہور قلندرز نے ہیر ی بروک کی شاندار سنچری کی بدولت چھ وکٹوں پر 197 رنز بنائے۔ ہیر ی بروک نے 48 گیندوں پر 10 چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے سنچری بنائی۔ بروک نے 102 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ فخر زمان کی ایک اور نصف سنچری، 51 رنز بنا کر نمایان بلے باز رہے۔

اسلام آباد کے فہیم اشرف نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے جواب اسلام آباد یونائیٹڈ کا آغاز مایوس کن رہا، لیام ڈاسن کے 31 رنز کے علاوہ کوئی بھی بلے باز وکٹ پر نہ ٹہر سکا۔ محمد وسیم اور کپتان آصف علی 12،12  رنز کے مہمان رہے، رحمت اللہ گرباز 20،اعظم خان 10 ،فہیم اشرف دو رنز بنا سکے۔

لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی ،زمان خان،حارث روف اور راشد خان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔