Saturday, May 18, 2024

لاہور میں سگے ماموں نے ایک بھانجے کی جان لے لی، دوسرا زخمی

لاہور میں سگے ماموں نے ایک بھانجے کی جان لے لی، دوسرا زخمی
September 10, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - خون سفید ہو گیا، سگے ماموں نے ایک بھانجے کی جان لے لی دوسرے کو زخمی کر دیا۔

لاہور کے علاقہ چوہنگ میں سگے ماموں نے بھانجوں پر فائرنگ کردی، گولیاں لگنے سے عرفان جاں بحق جبکہ اس کا بھائی کامران شدید زخمی ہو کر اسپتال پہنچ گیا۔

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کر لی۔

سی سی پی او نے قتل کے واقعے میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔

ادھر مناواں کی ننھی ماریہ کے قتل کیس میں گرفتار ملزمان میں سے ایک کا تہلکہ خیز بیان سامنے آ گیا، پولیس کے مطابق مرکزی ملزم اسلم نے بیان دیا کہ اس نے بچی کو سوئمنگ پول کے مالک کے حوالے کیا تھا۔ رات دس بجے بچی کی لاش سوئمنگ پول سے ملی جسے دیکھ کر خوفزدہ ہو گیا اور وہاں سے فرار ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق مالک نے سوئمنگ پول کے مالک نے اپنے ملازم کے بیان کو جھوٹا قرار دیا ہے، پولیس نے سچ جاننے کے لئے دونوں مرکزی ملزمان سمیت گیارہ افراد کا پولی گرافک ٹیسٹ بھی کروایا گیا۔