Saturday, April 20, 2024

لاہور میں پولیس کا چودھری پرویز الہٰی کے گھر پر چھاپہ

لاہور میں پولیس کا چودھری پرویز الہٰی کے گھر پر چھاپہ
May 26, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - لاہور میں پولیس کا چودھری پرویزالہی کے گھر پر چھاپہ مارا، ظہور الہی روڈ تاحال پولیس کے گھیرے میں ہے۔

چودھری پرویز الہٰی گھر پر نہ ملے، لیڈیز اہلکاروں کے ہمراہ پرویز الہٰی اور چودھری وجاہت کے گھروں کی تلاشی لی گئی۔ اینٹی کرپشن کے اہلکار بھی موجود تھے۔

قریبی عمارتوں اور نجی اسکول کی بھی سرچنگ کی گئی، اینٹی کرپشن عدالت نے پرویز الہٰی کی ضمانت خارج کی تھی۔