Saturday, May 18, 2024

لاہور میں میو اسپتال کی ایمرجنسی کے تھرڈ فلور پر آتشزدگی

لاہور میں میو اسپتال کی ایمرجنسی کے تھرڈ فلور پر آتشزدگی
January 9, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لاہور میں میو اسپتال کی ایمرجنسی کے تھرڈ فلور پر آگ بھڑک اُٹھی۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق ایمرجنسی کے تھرڈ فلور پر ریکارڈ روم خاکستر ہو گیا، پولیس اور ریسکیوٹیموں کے بروقت آپریشن سے آگ پر قابو پا لیا گیا۔ مریضوں کو دوسری وارڈز میں شفٹ کر دیا گیا ہے۔ آگ  شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے واقعہ کا نوٹس لے لیا، ایم ایس اسپتال سے رپورٹ طلب کرلی۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق میواسپتال لاہور میں آگ کے واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔