Saturday, May 18, 2024

لاہور میں مسلم لیگ ن کا حمزہ شہباز سے اظہار یکجہتی

لاہور میں مسلم لیگ ن کا حمزہ شہباز سے اظہار یکجہتی
July 23, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - لاہور میں مسلم لیگ ن کی جانب سے حمزہ شہباز سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔ 

لاہور کے لبرٹی چوک میں کارکنوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی، پارٹی ترانوں پر رقص کیا اور نعرے لگائے، پارٹی پرچم بھی لہرائے گئے۔ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کیلئے دو اسٹیج تیار کیے گئے۔ خواجہ سعد رفیق، عمران نذیر، رانا مشہود لبرٹی چوک پہنچے۔ بڑی اسکر ین بھی نصب کی گئی۔

لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے لاہور لبرٹی چوک پر یوم یکجہتی کے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا بچہ جمورا گالیاں بھی دیتا ہے اور کام بھی نکلواتا ہے، ہمیں نکالا گیا تو الیکشن نہیں عدم استحکام آئے گا۔

عطاء تارڑ نے کہا عمران نیازی کو اپنی مرضی کے فیصلوں کی عادت پڑگئی ہے، اگر فیصلہ کرنا ہے تو فل کورٹ بٹھاؤ ورنہ فیصلہ تسلیم نہیں کرینگے۔

رانا مشہود نے لبرٹی چوک میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لیے قربانیاں دیں، ہمارے ورکرز کے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے۔ لاہور ن لیگ کا ہے، پارٹی قائد ملکی استحکام کے لیے ہی ہمیشہ کھڑے ہوئے۔