Saturday, April 27, 2024

لاہور میں ماحول دوست 513 ہائبرڈ بسیں چلائی جائیں گی، وزیراعلیٰ پرویز الہٰی

لاہور میں ماحول دوست 513 ہائبرڈ بسیں چلائی جائیں گی، وزیراعلیٰ پرویز الہٰی
December 18, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - لاہور میں اب ماحول دوست ہائبرڈ بسیں چلائی جائیں گی، لاہور میں مجموعی طورپر 513 ہائبرڈ بسیں چلائی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے پہلے مرحلے میں 300 بسیں خریدنے کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کاایک اوراحسن اقدام! وزیراعلیٰ کے حکم پر اب لاہور میں ماحول دوست ہائبرڈ بسیں چلائی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا 20 واں اجلاس ہوا جس میں پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی آکشن پالیسی اور ڈیرہ گجراں میں پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے دفاتر تعمیر کرنے کی منظوری دی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کہتے ہیں یہ بسیں پرائیویٹ آپریٹرز کے ذریعے چلائی جائیں گی جس کیلئے شہر میں 200 نئے بس اسٹاپ بنائیں گے۔ خصوصا طالبات کے تعلیمی اداروں کے اوقات کار کو مدنظر رکھ کرروٹس کا تعین کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے نئی بسوں میں خواتین،اسپیشل اور نابینا افراد کے لئے سیٹیں مخصوص کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ اسپیشل اورنابینا افراد کیلئے بس دروازے کے قریب سیٹیں مختص کی جائیں۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا ماضی میں سرکاری سطح پر ٹرانسپورٹیشن سسٹم کا تجربہ فیل ہوا اور پائیدار ٹرانسپورٹیشن سسٹم تشکیل دینے میں غفلت برتی گئی۔