Saturday, May 18, 2024

لاہور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6.3 فیصد تک جا پہنچی

لاہور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6.3 فیصد تک جا پہنچی
January 8, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لاہور میں اومیکرون ویرینٹ تیزی سے پھیلنے لگا۔ محکمہ صحت کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6.3 فیصد تک جا پہنچی۔

چوبیس گھنٹے میں 353 کورونا کیسز سامنے آئے۔ خیبرپختونخوا میں اومیکرون  وائرس کے مزید 8 کیسز رپورٹ ہوئے۔ صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 13 تک پہنچ گئی۔ صوبے بھر سے 406 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

 محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے شہری بلاضرورت گھر سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔ ماسک کا استعمال کریں اور سماجی فاصلے کا خیال رکھیں۔

ادھر عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس اذانوم گریبیسس کا کہنا تھا امیکرون کو کورونا کی معمولی قسم نہ سمجھا جائے۔ اومیکرون کو ہلکے ویر ینٹ کے طور پر نہ دیکھا جائے۔ اومیکرون کا پھیلاؤ بہت تیزی سے ہو رہا ہے۔ عالمی سطح پر ویکسین کی تقسیم بہت سست ہے۔ جولائی تک 109 ممالک ویکسین کے ہدف سے محروم رہ جائیں گے۔