لاہور (92 نیوز) - لاہور میں متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کا کل سے نان اور روٹی کی قیمت میں اضافے کا اعلان کردیا۔
متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کے مطابق روٹی 16 روپے اور نان 30 روپے میں فروخت کیا جائے گا۔ حکومت سستا آٹا اور فائن فراہم کرنے میں ناکام رہی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق فائن آٹے کا 80 کلو کا تھیلا 12 ہزار روپے جبکہ آٹے کا 15 کلو کا تھیلا 2 ہزار میں مل رہا ہے۔ مہنگا آٹا خرید کر سستی روٹی اور نان فروخت نہیں کر سکتے۔