Thursday, April 18, 2024

لاہور میں دودھ لے جانے والے ٹرک ڈرائیور نے روکنے پر ٹریفک اسسٹنٹ کو کچل ڈالا

لاہور میں دودھ لے جانے والے ٹرک ڈرائیور نے روکنے پر ٹریفک اسسٹنٹ کو کچل ڈالا
August 19, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - لاہور میں شملہ پہاڑی کے قریب دودھ لے جانے والے ٹرک ڈرائیور نے روکنے پر ٹریفک اسسٹنٹ کو کچل ڈالا۔

صوبائی دارلحکومت لاہور میں مزدا ڈرائیور نے ٹریفک اسسٹنٹ کی جان لے لی۔ شملہ پہاڑی کے سامنے ڈیورنڈ چوک میں  ٹریفک اسسٹنٹ  محمود احمد نے دودھ والی گاڑی کو روکا تو ڈرائیور نے روکنے کی بجائے گاڑی ٹریفک اسسٹنٹ پر چڑھا دی۔ مزدا ڈرائیو کی سنگین غلطی کی وجہ سے ٹریفک اسسٹنٹ محمود موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔ پولیس نے گاڑی قبضے میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔

شہید ٹریفک اسسٹنٹ محمود احمد کا تعلق شاہدرہ لاہور سے ہے۔ پولیس نے موقع سے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد لاش کو مردہ خانے بجھوا دیا۔ حادثے کے بعد سی ٹی او لاہور منتظر مہدی بھی جائے وقوعہ پر پہنچے اور حادثے کے بارے میں بریفنگ لی۔