Monday, May 6, 2024

لاہور میں چکی آٹے کی قیمت 135 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور میں چکی آٹے کی قیمت 135 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
December 26, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - لاہور میں چکی آٹے کی قیمت 135 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔

صوبائی دارالحکومت لاہورمیں آٹے کی قیمتوں کو کنڑول نہ کیا جاسکا۔ چکی آٹا کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ قیمت 135 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔

مارکیٹ میں آٹے کے بحران کا خدشہ بھی پیدا ہونے لگا، شہری کہتے ہیں دو وقت کی روٹی کھانا بھی مشکل ہوتا جارہا ہے۔ ادھر لاہور چکی آٹا ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں اضافے کے بعد آٹے کی قیمت بڑھانی پڑتی ہے۔

پشاور میں دو ہفتے کے دوران بیس کلو آٹے کا تھیلا 100 روپے مہنگا ہو چکا، 20 کلو فائن آٹے کے دام 2580 روپے ہوگئے۔

دوسری طرف بلوچستان بھر میں ایک بار پھر گندم کی قلت پیدا ہوگئی۔ آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہونے لگا۔ سرکاری گندم کی فراہمی نہ ہونے کی وجہ سے فلورملز عوام کی ضرورت پوری کرنے سے قاصر ہیں۔