لاہور (92 نیوز) - صوبائی دارالحکومت لاہور میں چھہترواں یوم آزادی شایان شان طریقے سے منانے کے لیے تیاریاں عروج پرپہنچ گئیں، آرائشی سامان کے اسٹالز پر اشیا سجادی گئیں، خریداروں کارش بھی بڑھ گیا۔
جشن ہے آزادی کا کیوں نہیں منائیں گے؟ لاہوراور گردونواح میں آزادی کی مسرت کے اظہار کے لیے آرائشی سامان سے اسٹال سج گئے، سامان کی خریداری کے لیے جذبہ حب الوطنی سے سرشار شہری بھی پیچھِے نہیں رہے۔
مہنگائی کے باوجود شہری 76 واں یوم آزادی بھرپور خوشیوں کے ساتھ منانے کو بے چین ہیں۔ دکاندار جواز پیش کرتے ہیں 14 اگست کی خوشیوں کے اظہار کا سامان انہیں بھی مہنگا مل رہا ہے۔
یوم آزادی کی خوشی کے لیے ملک بھر کی طرح لاہوری بھی درودیوار اور گھروں کو سجاتے ہیں، اسی پرہی بس نہیں روایتی طور پر منچلے موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں پر سڑکوں پر نکل آتے ہیں اور خوب ہلہ گلہ کرتے ہیں۔