Saturday, September 21, 2024

لاہور میں برائلر گوشت اور انڈے عوام کی پہنچ سے باہر

لاہور میں برائلر گوشت اور انڈے عوام کی پہنچ سے باہر
December 12, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - لاہور میں برائلر گوشت اور انڈے عوام کی پہنچ سے باہر ہوگئے، گوشت تین سوستاسی روپے کلو فروخت جبکہ درجن انڈے 30 روپے مہنگے ہوکر دوسوبیاسی روپے کے ہوگئے۔

برائلرمرغی خود تو اڑان بھرنے کے قابل نہیں، گوشت اور انڈوں کی قیمتوں کو پر ضرور لگے ہوئے ہیں۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں اگرچہ گوشت کی قیمت گزشتہ روز کے مقابلے میں کچھ کم ہے مگر پھر بھی یہ 387 روپے کلو کے حساب سے مل رہا ہے۔

زندہ برائلر مرغی کا ریٹ دوسواٹھاون روپے کلو ہے، انڈوں کا ریٹ 30 روپے اضافے کے ساتھ 282 روپے فی درجن تک جا پہنچا ہے، فارمی انڈوں کی پیٹی کا ریٹ 8 ہزار تین سو چالیس روپے ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ضروری اشیاء بہت مہنگی ہیں، ان کے پاس قوت خرید نہیں رہی۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت مہنگائی میں کمی کے اقدامات کرے۔