Thursday, March 28, 2024

لاہور میں آج سے جلسہ، جلوس، ریلی پر پابندی عائد

لاہور میں آج سے جلسہ، جلوس، ریلی پر پابندی عائد
March 8, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - لاہور میں آج سے جلسہ، جلوس اور ریلی پر پابندی عائد کردی گئی، احتجاج، دھرنے اور مظاہروں پر بھی پابندی ہوگی۔ 

محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور میں جلسہ، جلوس ، ریلی پر پابندی عائد کر دی ہے۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور میں احتجاج، دھرنے اور مظاہروں پر پابندی عائد کی گئی ہے، پابندی کا نفاذ آج سے 7 روز تک کے لئےہو گا۔

محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی لاہور میں ٹریفک اور سکیورٹی کی خراب صورتحال کے پیش نظر لگائی گئی۔

پی ٹی آئی رہنماء حماد اظہر کہتے ہیں کہ انتخابات  کے اعلان کے بعد جلسے جلوس پر پابندی توہین عدالت ہے، تحریکیں ایسے ہتھکنڈوں سے نہیں رکتیں۔

رہنماء تحریک انصاف فواد چودھری کہتے ہیں فاشسٹ حکومت لوگوں سے ڈرتی ہے، یہ سیاسی لوگوں پر پابندی لگا کر کنٹرول کرنا چاہتے ہیں۔