لاہور میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے دو مختلف واقعات میں دو افراد شدید زخمی

لاہور (92 نیوز) - لاہور میں پتنگ بازی کا خونی کھیل جاری ہے۔ ڈور پھرنے سے دو مختلف واقعات میں دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔
قرطبہ چوک کے قریب موٹر سائیکل سوار گلے پر ڈور پھرنے سے میلسی کا 35 سالہ ابراہیم شدید زخمی ہو گیا۔ نواں کوٹ کے علاقے میں نوجوان کے چہرے پر ڈور پھر گئی جسے اسپتال منتقل کر دیا۔
سی سی پی او نے ڈی آئی جی آپریشنز کو پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد خان نے ڈویژنل ایس پیز کو پتنگ بازوں کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کا حکم دیا ہے۔
شیراکوٹ پولیس نے بھدرو گاؤں میں رات کو پیچے کرنے والے 6 پتنگ باز گرفتار کر لیے۔ ملزمان کے قبضہ سے 310 پتنگیں، کیمیکل و دھاتی ڈور کی 23 چرخیاں برآمد کر لی گئیں۔