Wednesday, April 24, 2024

لاہور میں جائیداد کے تنازع پر بھائی نے ہی بھائی کا خاندان ختم کر دیا

لاہور میں جائیداد کے تنازع پر بھائی نے ہی بھائی کا خاندان ختم کر دیا
February 27, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لاہور میں تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی۔ جائیداد کے تنازع پر بھائی نے ہی بھائی کا خاندان ختم کر دیا۔

ذرائع کے مطابق مقتول کے بھائی امین نے ساتھیوں کے ہمراہ اہلخانہ کے ہاتھ باندھ کر تیز دھار آلے سے قتل کیا۔ جائیداد کی حوس میں بے رحم ملزم نے شیرخوار بچی کا گلہ گھونٹ کر اس سے  بھی جینے کا حق چھین لیا۔

ذرائع نے بتایا ملزم امین نے 8 سال قبل اپنے والد کو بھی ابدی نیند سلا دیا تھا۔ مقتول کے دوسرے بھائی سلیم کا کہنا ہے کہ دیرینہ دشمنی پر اہلخانہ کو ابدی نیند سلا دیا گیا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن عمران کشور نے کہا ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دیں ہیں۔

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی۔