Friday, April 26, 2024

لاہور میں بیدیاں روڈ پر گاڑی میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی

لاہور میں بیدیاں روڈ پر گاڑی میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی
February 26, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لاہور میں بیدیاں روڈ پر گاڑی میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔

پولیس کے مطابق بیدیاں روڈ کی رہائشی خاتون رکشہ میں سفر کر رہی تھی جو خراب ہو گیا۔ تین کار سواروں نے اتر کر خاتون کو محبوس بنا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

ملزم زیادتی کے بعد خاتون کو سڑک پر ہی پھینک کر فرار ہو گئے۔ متاثرہ خاتون کی درخواست پر ہیئر تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایف آئی آر میں خاتون نے مؤقف اختیار کیا کہ امانت ،رشید اور بابر نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔