Saturday, April 20, 2024

لاہور، علامہ اقبال ٹاؤن میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے شہری جاں بحق

لاہور، علامہ اقبال ٹاؤن میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے شہری جاں بحق
March 17, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پابندی کے باوجود لاہور میں پتنگ بازی کا خونی کھیل صبح سویرے ہی شروع ہو گیا۔ علامہ اقبال ٹاؤن میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے شہری جاں بحق ہو گیا۔

لاہور کے علاقہ اقبال ٹاؤن میں پتنگ کی  ڈور پھرنے سے چوبیس سالہ دانیال یاسر جاں بحق ہو گیا ۔ پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار شہری گلے میں ڈور  پھرنے سے  زخمی ہوا،  اسپتال  منتقل کیا گیا لیکن جاں بر نہ ہو سکا۔ متوفی سمن آباد کا رہائشی تھا۔ پولیس نے  کارروائی کے بعد لاش کو مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا۔

دانیال کے عزیزوں کا کہنا ہے کہ دانیال گھر کا واحد کفیل تھا،  دو ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔

وزیر اعلی پنجاب  عثمان بزدار نے افسوسناک واقعہ کا نوٹس لے کر آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی۔ وزیراعلی کا کہنا تھا کہ کاغذی کاروائیاں نہیں چلیں گی، زیرو ٹالرنس کی پالیسی اختیار کی جائے۔

آئی جی پنجاب نے لاہور پولیس پر اظہار برہمی کیا۔ آئی جی پنجاب نے لاہور پولیس سے پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے کیے گیے اقدامات کی رپورٹ طلب کر لی۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایچ او اقبال ٹاون توقیر انجم کو معطل کردیا۔ ڈاکٹر عابد خان نے ڈی ایس پی مستحسن شاہ کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم دے دیا۔