Wednesday, April 24, 2024

لاہور کی سبزی منڈی میں آڑھتی کی دکان میں ڈیڑھ کروڑ روپے کی چوری

لاہور کی سبزی منڈی میں آڑھتی کی دکان میں ڈیڑھ کروڑ روپے کی چوری
November 18, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - لاہور کی سبزی منڈی میں آڑھتی کی دکان میں ڈیڑھ کروڑ روپے کی چوری کا واقعہ پیش آیا۔

چور تالے توڑ کر چھت سے داخل ہوئے اور ایک کروڑ 50 لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گیا۔ پولیس نے متاثرہ آڑھتی شہزاد کی درخواست پر تفتیش شروع کر دی۔

چورں نے گیس سلنڈر کٹر کی مدد سے تالے توڑے ۔ آڑھت کے قریب سے 2 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔