Thursday, May 9, 2024

لاہور کو کنٹینرز لگا کر مقبوضہ کشمیر اور فلسطین بنا دیا، عمران خان

لاہور کو کنٹینرز لگا کر مقبوضہ کشمیر اور فلسطین بنا دیا، عمران خان
March 25, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ پورے ملک کو کنٹینر لگا کر بند کیا ہوا ہے اور حکومت ہمارے جلسے کو ناکام بنانا چاہتی ہے۔

پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ ہمارے 1600 کارکنوں کو پکڑا جا چکا، گرفتاریوں کا مقصد جلسے کو ناکام کرنا ہے مگر لوگ تمام ریکاوٹیں توڑ کر پہنچیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج لاہور کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا، جلسے میں اگلا لائحہ عمل دینے کا اعلان کروں گا۔

عمران خان نے شہریوں سے رات نو بجے جلسہ گاہ پہنچنے کی اپیل کی ہے۔